جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

قیمتی حنوط شدہ برفانی ریچھ چوری

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے ایک ریزورٹ میں رکھا قیمتی حنوط شدہ برفانی ریچھ چوری ہوگیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ البرٹا کے دارالحکومت ایڈمونٹن کے ریزورٹ میں حنوط شدہ برفانی ریچھ چوری ہوگیا جس پر 24 گھنٹے سخت سیکیورٹی کا پہرا رہتا ہے۔

ریچھ کی چوری 22 جنوری کی رات اس وقت ہوئی جب سخت سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور سیکیورٹی پر کسی کو مامور نہیں کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ریچھ کا وزن 12 فٹ لمبا جبکہ اس کا وزن 225 کلو گرام بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق کینیڈا میں تقریباً 16ہزار برفانی ریچھ ہیں جبکہ کینیڈا کے شمالی علاقہ جات میں برفانی ریچھ کا شکار کرنا قانونی ہے تاہم ماحولیاتی حکام کے ذریعے  ریچھ کے شکار کو سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں