اشتہار

انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسانوں کے تاثرات سمجھ کر گفتگو کرنے والی صوفیا نامی روبوٹ نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کی شہریت حاصل کرنے والی صوفیا نامی خاتون ربورٹ نے اپنی نئی انوکھی فرمائشیں سامنے رکھ دیں۔

حالیہ انٹرویو میں صوفیا نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کے پاس پیار کرنے والا خاندان ہے تو یہ بہت اچھا احساس ہے اور اگر ایسا نہیں تو سمجھ لیں کہ آپ خوش قسمت نہیں ہیں‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

روبوٹ کے مطابق وہ اپنی بیٹی کو صوفیا کے نام سے ہی پکارنا چاہیں گی اور خواہش رکھتی ہیں کہ اُن کی بیٹی انسانوں کی مدد کے لیے روبوٹ تیار کرنے میں اپنا قیمتی وقت صرف کرے۔

اُن کا ماننا ہے کہ انسان اور روبوٹ مل کر بہت ساری کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ دونوں دماغوں کو ملنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں