پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی لاک ڈاؤن، شہریوں کا پولیس پر پتھراؤ، خاتون ایس ایچ او زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں لاک ڈاؤن کے احکامات شہریوں نے ہوا میں اُڑا دئیے، روکنے کی کوشش پر شہریوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون ایس ایچ او زخمی ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں شہریوں نے اجتماع نہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار پر پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون ایس ایچ او شرافت خان زخمی ہوگئیں۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے پتھراؤ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ فوری طلب کرلی، عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی ویسٹ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ کا ایس ایچ او پر حملے کا نوٹس

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں خاتون ایس ایچ او پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات دریافت کیں۔

رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات دئیے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پولیس فورس پر حملہ کرنا پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز لاک ڈاؤن میں سختی کی گئی تھی اور دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک گھروں سے غیرضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں