تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیروز خان نے یوٹیوب چینل لانچ کردیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان نے مداحوں کو اطلاع دی کہ انہوں نے ’ایف کے‘ کے نام سے یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اسے سبسکرائب کریں۔

ان کی درخواست پر مداحوں کی بڑی تعداد نے چینل کو سبسکرائب کیا اور چند گھنٹوں میں ہی ان کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فیروز خان نے چینل پر فی الحال کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس’ میں ’باسط‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، عائشہ عمر، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ’حبس‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ایمان علی، فرحان سعید، سونیا حسین، مرینہ خان، گل رعنا ودیگر شامل ہیں۔

ٹچ بٹن کا ٹریلر اور ایک گانا ریلیز کیا جاچکا ہے جبکہ فلم 11 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

- Advertisement -