تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

"ساری عورتیں بے وفا اور خود پرست ہوتی ہیں”

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل "حبس” کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی جسے سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ڈرامہ سیریل حبس میں اداکار فیروز خان، اشنا شاہ اور عائشہ عمر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر مصدق ملک ہیں اور اس کی لکھاری عالیہ مخدوم ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ فیروز خان کافی امیر ہوتے ہیں جبکہ اشنا شاہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں دونوں کے درمیان محبت اور پھر شادی ہوتی ہے لیکن وہ انہیں طلاق دے دیتے ہیں اور بعدازاں ان کی زندگی میں عائشہ عمر آتی ہیں۔

ویڈیو میں اشنا کہتی ہیں کہ کاش اپنی قسمت کو چُننا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا پھر کوئی بھی غریب اور مجبور نہ ہوتا۔

فیروز خان کہتے ہیں کہ ساری عورتیں ایک جیسی ہوتی ہیں بے وفا خود پرست، ایک اچھے خاصے انسان کو اپنی عادت دلا کر اس کی زندگی سے بہت دور چلی جاتی ہیں تاکہ وہ ساری زندگی اس کی کمی کو پورا کرتے کرتے مر جائے۔

اداکار سے شادی کے بعد اشنا کہتی ہیں کہ میں نے تو آپ سے کچھ نہیں چھپایا تو پھر آپ میرے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کررہے ہیں جیسے آپ کے ساتھ کوئی دھوکا ہوگیا ہو۔

ایک سین میں عائشہ عمر کی انٹری دکھائی گئی ہے وہ فیروز سے سوال کرتی ہیں کہ ایک لڑکی میں ایسا کیا ہونا چاہیے کہ آپ اسے پسند کرنے لگیں۔

فیروز خان کہتے ہیں کہ وفاداری ہونی چاہیے، وفاداری ہی میرے دل تک پہنچنے کی کنجی ہے، وہ کہتے ہیں کہ جو رشتے ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں اس کی تکلیف ساری نسلیں اٹھاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں