منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔

اس کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر صرف فیروز خان کو ہی کیوں فالو کیا ہوا ہے؟

فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں