اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

روزانہ بیوی کے ہاتھوں پٹنے والا شوہر تھانے جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں روزانہ بیوی کے ہاتھوں پٹنے والا شوہر بالآخر اذیت سے پریشان آ کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکرم نامی شخص کو اس کی بیوی رچنا روزانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی، ایک دن وہ تنگ آکر رچنا کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

تھانے میں جب اس نے شکایت بیان کی تو اہلکار حیران رہ گئے۔ اس نے بتایا کہ میری اہلیہ مجھے طمانچہ مارتی ہے اور کالر سے پکڑ کر کھیچنتی بھی ہیں۔

- Advertisement -

اس نے بتایا کہ وہ مجھے گالیاں دیتی ہے اور دھمکاتی بھی ہے کہ تمہاری نازیبا ویڈیوز بنا کر نہ تمہارے والدین کو بھیجوں گی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دوں گی۔

شوہر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ میری بیوی مجھے سب کے سامنے ذلیل کرتی ہے۔

پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کافی وقت سے تنازع چل رہا ہے اور جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں