اسلام آباد : غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 24سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عمر کی اس سے قبل اسلام آباد میں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا غیرقانونی ایکسچینج آپریٹرز اور حوالہ ہنڈی ڈیلرزکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے نے جناح ایئرپورٹ کراچی کے پارکنگ ایریا میں چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 24سالہ ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 1 لاکھ 20ہزار ڈالر،2 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ہے، ملزم عمر کی اس سے قبل اسلام آباد میں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنی تھی۔
ایف آئی اے اسلام آبادسرکل نے چھاپہ مار کراس کا لائسنس ختم کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث پایا گیا ہے۔