جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ اور امریکن فوج کے افسر بن کر لوٹنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان اقوام متحدہ اور امریکن فوجی افسر بن کر لوگوں سے رقم اینٹھا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے عملے نے اقوام متحدہ اور امریکن فوجی افسر بن کر فراڈ کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار پکڑ لیا۔

- Advertisement -

مذکورہ کارروائی کے دوارن ملزمان کے قبضے سے 20موبائل فون اور مختلف کمپنیوں کی سمیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق نائیجریا سے ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار تین ملزمان نے ایک شہری سے پانچ لاکھ ستر ہزار روپے ہتھیائے تھے، ملزمان کو سیکٹر ایچ تیرہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں فراڈ کی وارداتیں کرنے والا یہ سب سے بڑا غیر ملکی گروہ ہے جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں