تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

ایف آئی اے نے دانیہ ملک کیس میں جواب جمع کروا دیا

کراچی: معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت میں جوان جمع کروا دیا۔

سیشن عدالت میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے جواب جمع کروایا۔

جواب میں ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں، عامر لیاقت کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔

”ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ شکایت پر کارروائی کر سکتی ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا، جس ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا اس سے متعلق شواہد فراہم نہیں کیے گئے، درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے“۔

جمع کروائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کر لیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جولائی تک جواب طلب کیا تھا۔

سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ ملک کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے، انہوں نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، ان کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے، معمولی تنازعہ پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -