ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹ کی تحقیقات ، وکیل خواجہ حارث بھی طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاورکی فیس بک پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ہمایوں دلاورکی فیس بک پوسٹ سے متعلق انکوائری کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اسلام آباد سائبرکرائم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

خواجہ حارث کو آج دوپہر دو بجے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے منگل کو ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو بھی طلب کیا تھا، جس پر نعیم حیدرپنجوتھہ ایف آئی اےہیڈکوارٹرانکوائری میں شامل ہونے گئے تھے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے آفس میں سات گھنٹے تک انکوائری کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں