ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ کس فٹبالر کو ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا کی جانب سے مرد اور خواتین پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کی حتمی نامزد گیوں کا اعلان کر دیا گیا، حیرت انگیز طور پر نامور فٹبالر نامزدگی حاصل نہ کرسکے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے سال 2023 کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ اس بار معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

فیفا کے مطابق یہ ایوارڈ 19 دسمبر 2022 سے 20 اگست 2023 تک کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فٹبالرز کو دیا جائے گا۔

- Advertisement -

لیونل میسی، ایرلنگ ہالینڈ اور کیلین ایمباپے کو ایوارڈ کے لیے تین فائنلسٹ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ خوش نصیب فٹبالر کے نام کا اعلان 15 جنوری 2024 کو لندن میں منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا۔

ویمنز فٹبالر آف دی ائیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جن پلیئز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں لینڈا کائی سیڈو، جنیفر ہرموسو اور ایٹانا بون ماٹی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں