تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیفا ورلڈ کپ سے قبل ’میسی‘ اور ’رونالڈو‘ کی تصویر وائرل

فیفا ورلڈ کپ 2022 آج سے قطر میں شروع ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فٹبال کے عالمی کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں شائقین بھی ورلڈ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ میچ کے ٹکٹس بھی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہورہے ہیں۔

شائقین فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

ایسے میں فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

فٹبال کے دو معروف کھلاری پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کے ایک اشتہار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں ’شطرنج‘ کھیل رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فوٹو گرافر ’اینی لیبووٹس اور کمپنی کو مخاطب کیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں شامل ہے اور میگا ایونٹ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -