21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اُردن فٹبال ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد، آج فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے پاکستان سے مقابلہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اُردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچی ہے جہاں آج گرین شرٹس اور ان کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے مقابلہ ہوگا۔

اردن کی فٹبال ٹیم کا مسقط سے اسلام آباد پہنچنے پر اردن کے سفیر ڈٓکٹر ماین خریست نے شاندار استقبال کیا جب  کہ سفارت خانے کے اراکین اور فٹبال فیڈریشن کے آفیشل بھی موجود تھے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا کوالیفائر میچ آج جناح اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

میچ پاکستانی وقت کے طمابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ قومی فٹبال ٹیم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ دیکھنے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اردن کی فٹبال ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں