تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

کراچی : پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس بھی سامنے آگیا، خطرناک وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان میں کرونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے سے ہے، جس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی اور روک تھام کےلیے باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے جبکہ پاک ایران سرحد آج بھی بند ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

معاون خصوصی برائے صحت نے 29 فروری کو کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایئر ٹریفک معطل ہے، زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ایران سے فلائٹ آپریشن مناسب وقت پر شروع کیا جائے گا، کرونا کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر کافی دنوں سے کام ہورہا ہے، میڈیا کوشش کرے مریض کی معلومات زیادہ نہ دے۔

Comments

- Advertisement -