اشتہار

لائیو شو میں صحافی اور سیاستدان آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین میں لائیو شو کے دوران صحافی اور سیاست دان لڑ پڑے، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیاسی ٹاک شو کے دوران ایک یوکرینی صحافی اور سیاست دان میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، دونوں نے لائیو شو کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اور لڑتے لڑتے زمین پر گڑ پڑے۔

رپورٹس کے مطابق شو میں روس اور یوکرین کے درمیان کئی روز سے جاری کشیدگی سے متعلق گفتگو ہو رہی تھی۔ ویڈیو میں صحافی کو اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر روس کے حامی رکن پارلیمنٹ کو مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/UkrWarReport/status/1494791327724281873?s=20&t=nniDhWz1YhCSYxI7C0M-JQ

ٹاک شو میں سابق یوکرینی وزیر اعظم اور سابق صدر بھی مدعو تھے۔

نیوز ویک کے مطابق لڑائی کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سیاست دان نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں