اشتہار

کرکٹ میچ کے دوران نو بال کے تنازع پر لڑائی، 20 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر : کرکٹ میچ کے دوران میں نو بال کے تنازع پر چھریاں اورلاٹھیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بونیر میں کرکٹ میچ کے دوران چھریاں اورلاٹھیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔

ناوے ڈھنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں نو بال کے تنازع پر لڑائی چھڑ گئی، جس کے بعد کھلاڑی اور تماشائی گتھم گتھا ہوگئے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کیا جبکہ ایک شدید زخمی کو لیڈ ریڈنگ اسپتال پشاور روانہ کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں