اشتہار

بجلی کے بعد گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوئی سدرن نے گیس مزید مہنگی کرنے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو درخواست دے دی۔

سوئی سدرن نے اوگرا میں گیس کی قیمت مزید391 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن نے درخواست آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کیلیے دی ہے، ریونیو ضروریات کا تخمینہ 266 ارب روپے سے زائد لگایا ہے۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن کا 98 ارب 31 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔

- Advertisement -

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی مجوزہ قیمت 1060روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے جس پر 13مارچ کو سماعت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں