اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبر کو ایک بار پھر من گھڑت قرار دے دیا۔
وزراتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 6 ارب ڈالرز کے پروگرام کے لیے پاکستان کی بات چیت جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف سے بات چیت کے لیے دوبارہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گیے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آئی ایم ایف کو قائل نہ کرنے کے حوالے سے سامنے آنے ولای خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
IMF latest update: Mr. Shaukat Tarin, Adviser to the Prime Minister on Finance, has returned to Washington DC to join ongoing discussions with IMF. Media reports related to inconclusive talks are baseless. @FinMinistryPak
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 19, 2021
یاد رہے کہ ایک روز قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، قوم کو نا امید نہیں ہونا چاہیے۔
شوکت ترین نے بھی مذاکرات ناکامی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینکس ہمیشہ ڈومورکا ہی مطالبہ کرتے ہیں مگر ہم نے اپنی ریڈ لائن پار نہیں کرنی، سیکریٹری خزانہ اس وقت بھی واشنگٹن میں موجودہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی ٹیم بھی رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے، شوکت ترین
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے کامیابی تک مذاکرات جاری رہیں گے، وزارت خزانہ
وزیرخزانہ نے مزید کہا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔
اُس سے ایک روز قبل یعنی 17 اکتوبر کو وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبروں میں صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے ، پیر کو وہیں سے بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوگا اور بات چیت بلاتعطل جاری رہے گی۔
ترجمان مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔