اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کاعزم ہے "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، کرونا لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کاعزم ہے "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” ، صوبائی حکومتوں سےاقدامات وانتظامات پررپورٹ طلب کر لی گئی ہے، عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔
.
وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔#کورونا_سے_ڈرنا_نہیں_لڑنا_ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 29, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، لاہور،اسلام آباداورکراچی میں تشخیص کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہے ، کروناسےمتاثرہ 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔
کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ #کورونا_سے_ڈرنا_نہیں_لڑنا_ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 29, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کروناسےنبردآزماہونےکےتمام ضروری اقدامات کویقینی بنایاجارہاہے، کورونالاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے، کروناسے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے، مسلمانوں کیلئے تو صفائی نصف ایمان ہے۔
کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے”۔#کورونا_سے_ڈرنا_نہیں_لڑنا_ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 29, 2020