تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جدہ کے معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی

جدہ میں ایک معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق جد ہ کے معروف تجارتی و کاروباری مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ، فائر ٹینڈرز متاثرہ عمارت کی کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور انتھک محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔

تجارتی وکاروباری مرکز 9ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے تاہم فائربریگیڈکی جدوجہد کے باعث صرف 8سومربع میٹر حصہ ہی متاثر ہوا۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مرکز میں کپڑوں کی دکانیں تھیں اور انہی میں سے ایک ملبوسات کی دکان میں آگ لگی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مرکز بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -