اشتہار

پشاور کی صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی ، آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صدر کی موبائل مارکیٹ میں رات دو بجے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی تیس سے زائد گاڑیاں اور چار باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں صدر کے علاقے میں موبائل مارکیٹ میں رات کئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی پوری مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشاور فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی اور لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

- Advertisement -

فائربریگیڈ کی20سےزائدگاڑیاں اور 2 باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ پاک فوج، ایئرفورس اور کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکوحکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانےمیں130سےزائدفائرفائٹرزآگ بجھانےمیں مصروف ہیں جبکہ خیبراورنوشہرہ سے بھی مزید4 گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

پاک فوج کےاعلیٰ حکام موقع پر موجود ہے اور ریسکیوآپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو1122 نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیتے ہوئے کہا کہآگ کی شدت زیادہ ہے،قابوپانےکی کوشش کررہے ہیں
اور موبائل مارکیٹ سےملحقہ گھروں کوخالی کرالیا گیا ہے۔

موبائل مارکیٹ میں پھنسے4افراد نکال لیاگیا ہے اور مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 70 فیصد قابو پالیا گیا ہے تاہم مارکیٹ کے ساتھ گلی میں راستہ تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں