تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ہولناک آتشزدگی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی، آگ نے شاپنگ مال کی متعدد منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں شاپنگ مال پہنچی اور آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے شاپنگ مال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سب سے پہلے مال کے پانچویں فلور پر لگی، مال کے پانچویں فلور پر ایک ریسٹورنٹ واقع ہے۔

پاک بحریہ سے مدد طلب

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق آگ لگنے کے باعث سینٹورس مال کے چھ فلورشدید متاثر ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے لئے پاک بحریہ کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن سمیت پولیس افسران جائے وقوع پر موجود ہے، ریسکیو اور آگ بجھانے کےلیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی پیش نظر سینٹورس مال کے عقبی راستے کو آمدورفت کے لئےمکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نوٹس لے لیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ ،فائربریگیڈ عملے کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئےمتعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت لی جائے،مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے اور مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگنےکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں ،حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ افسوس ہے کہ معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔

Comments

- Advertisement -