جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

کراچی،سائیٹ ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شیرشاہ گلبائی کے قریب چاولوں کے گودام میں ٓگ لگئی،فائر بریگیڈر آگ بھجانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی کے قریب چاول کے گودام میں آگ لگ گئی ہے،آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ صروف عمل ہے،تاہم اب تک اآگ پر قابو نہٰں پایا جا سکا ہے،فائربریگیٍڈ عملے نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سائیٹ ایریا میں ہی ایک اور فیکٹری میں علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی تھی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تا ہم اب تک آگ پرقابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن کے محمکہ فائر فاٗٹنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ علی رضا رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر میں تین فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے،ہم نے محکمے میں ایمرجینسی نافذ کر دی ہے،جسے بجھانے کے لیے کے ایم سی کی تمام فائر فائٹنگ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔

عرضا رضوی کا کہنا تجھا کہ تاہم پانی کی کمی اور کم وسائل کے باعث ہم اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل نہیں کر پارے ہیں اس لیے کراچی کے دیگر محکموں اور بالخصوص کنٹونمنٹ اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں اور اپنی فائر فائٹنگ گاڑیاں فراہم کریں،تاکہ آگ پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے اور کم سے کم نقصان ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں