اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سعودی شہری کی حاضر دماغی کے چرچے (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہری نے حاضر دماغی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فیول اسٹیشن کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے صوبے الجوف میں قائم فیول اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر مقامی شہری نے فوری طور پر قابو پایا، مذکورہ شخص کسی ایئرپورٹ کا سیکیورٹی اہلکار تھا۔

ثامر الناوی نامی سعودی سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جارہا تھا کہ راستے میں کسی کام کی غرض سے رکا۔

انہوں نے بتایا کہ میری نظر فیول اسٹیشن پر پڑی جہاں ایک ڈرائیور فیول بھروانے کے بعد پائپ نکلنے سے قبل ہی فرار ہوگیا جس کے سبب پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس صورت حال کو دیکھ کر اسٹیشن پر موجود ” آگ بجھانے والے آلے” کی جانب دوڑا اور اسے لے کر ایک پمپ مشین میں بھڑکتی آگ کو بجھانے کی کوشش کی، چند منٹ بعد مجھے کامیابی مل گئی۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ما سوائے ایک ایندھن پمپ مشین کے جو جل کر تباہ ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین بھی سیکیورٹی اہلکار کے اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں