تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اسلام آباد کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی معاملہ، مال انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد میں سینٹوس مال میں آتشزدگی واقعے پر مال کے جنرل منیجر عامر خواجہ کا کہنا ہے کہ آگ مال کے ایک ہوٹل کے کچن سے لگی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینٹورس مال کے جنرل منیجر عامر خواجہ نے عمارت میں آتشزدگی واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ عمارت میں ہوٹل کے ایک کچن سے لگی تھی، کچن میں آگ عموماً لگتی رہتی ہیں یہ ایک چھوٹا سا آگ کا واقعہ تھا جو باہر نکلا، ہم نے پوری تحقیقات کی ہیں اندرونی طور پر زیادہ نقصان نہیں ہوا، صرف کچن کی ایک جگہ نقصان ہوا ہے۔

عامر خواجہ نے مزید کہا کہ جب کوئی بھی حادثہ ہوتا ہے تو اس کی مختلف ویڈیو یا نیوز بنائی جاتی ہیں، ہم نے اور ہماری ٹیم نے تحقیقات کی ہے اور ہم نے دو گھنٹے کے اندر آگ کو قابو پایا، ہم خود بھی اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور اس کو میڈیا کے سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شاپنگ مال آتشزدگی واقعہ، آزاد کشمیر حکومت کے وفاقی حکومت پر الزامات

ان کا کہنا تھا کہ اس مال کی انتظامیہ کشمیر کی ہے اور کشمیریوں کا بھی پیسہ یہاں پر لگایا گیا ہے، اس مال کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ لگا ہوا ہے، ہم سیاست کو اس میں نہیں لانا چاہتے یہاں لوگوں کا روزگار موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلازہ کو خالی کرنے کا کہا جا رہا ہے، اسلام آباد انتظامیہ انتقامی کارروائی نہ کرے۔

Comments

- Advertisement -