تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر فائرنگ

کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کینیڈا کے شہر مونٹریل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2اسکولوں پر فائرنگ کی گئی، انتظامیہ کو واقعے کا علم صبح کے وقت ہوا جب انہوں نے اسکول کے دروازے پر گولیوں کے نشانات دیکھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہی شہر میں قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگائی گئی تھی، جبکہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے علم ہیں کہ اس وقت جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنے والوں کا کینیڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -