اشتہار

افغان فورسز کی فائرنگ، پاکستان کا ملوث ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے افغان فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے جاری بیان میں چمن میں شہری آبادی پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں۔

پاکستان نے افغان حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقوں کی ذمے داری ہے اور دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں۔ صورتحال مزید خراب نہ ہو اس لیے ایسے واقعات سے بچا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان فورسز نے اچانک چمن میں پاکستانی علاقوں پر گولہ باری شروع کر دی، جس سے 5 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

افغان فورسز کے فائر کیے گئے گولے گلدار باغیچہ، بارڈر روڈ اور مال روڈ پر گرے، جس سے شہادتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان فورسز کو گولہ باری کا بھرپور جواب دیا گیا، جس سے سرحد پار بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں