منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں ڈی ٹائپ پل کے مقام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف جاری دھرنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پی ٹی آئی راہنما ابوبکر نے بتایا کہ جیپ میں سوار حملہ آور دھرنے پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، دھرنے میں فرخ حبیب اور ایم پی اے میاں وارث بھی موجود ہیں۔

ابوبکر نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ڈیرے کی طرف فرار ہوئے، پولیس کہیں اور سے ہدایات لے رہی ہے۔

دھرنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن نے فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں