تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل، ملزم گرفتار

نارروال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، احسن اقبال کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

 تفصیلات کے  مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں کرسچن کمیونٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرکے نکلے تو مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

گولی احسن اقبال کے سیدھے بازو کو چھوتی ہوئی پیٹ کے نچلے حصے میں جا لگی، انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،  پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21سال ہے، ملزم اسی علاقے کا رہائشی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

اس حوالے سے ڈی پی او نارووال عمران کشور  نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شکرگڑھ کے علاقے کنجروڑ میں احسن اقبال پر فائرنگ ہوئی ہے، وزیرداخلہ پر ملزم نے15سے20گز کے فاصلےسے گولی چلائی۔

  انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے تیس بور کا پستول برآمد ہوا ہے ،ملزم عابد حسین کو مزید تفتیش کیلئے  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا جس کے باعث اسے دوسری گولی چلانے کا موقع نہ مل سکا ،اس وقت وزیرداخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، شہبازشریف نے احسن اقبال کے مزید علاج کیلئے لاہور منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر بھی روانہ کردیا ہے۔

اس سے قبل شہبازشریف نے احسن اقبال سے فون پر بات  چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

آئی جی پنجاب نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او نارووال سے فوری رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کےساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے، واقعے کے بعد احسن اقبال کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ، وزیرداخلہ کا لاہور میں مزید علاج ہوگا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کیے گئے ایکسرے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کی فائر کی گئی گولی پہلے وفاقی وزیرداخلہ کی کہنی میں لگی اور کہنی کو چیرتی ہوئی پیٹ کے نچلےحصے میں جا لگی۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

یاد رہے کہ احسن اقبال کو 5روز پہلے حساس ادارے نے حملہ سے آگاہ کردیا تھا، احسن اقبال سے کہا گیا تھا کہ وہ نارووال میں جلسے سے گریز کریں، احسن اقبال کو بتایا گیاتھا کہ نارووال جلسےمیں آپ پر حملہ ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے سیکیورٹی بڑھانے کی بھی اطلاع کردی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

Comments

- Advertisement -