اشتہار

صوابی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، افسر شہید

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی اور شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر کئے گئے حملوں میں ایک افسر سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں پولیس اہلکار کار پر سوار منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی خدی مارکیٹ میں بھی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کا ہدف بھی پولیس پارٹی ہی تھی، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو میر علی اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں