اشتہار

مینگورہ میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں