تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لیاری میں گاڑی پر فائرنگ، غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے کمیلہ اسٹاپ پر پیش آیا، فائرنگ ایک گاڑی پر کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غیر ملکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا غیر ملکی چینی شہری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کیا، اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی غیر ملکی شہری سندھ سالڈ ویسٹ سے تعلق رکھتا ہے جو آج اپنے عملے کے ساتھ لیاری کے دورے پر نکلا تھا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اب پر فائرنگ کی، فائرنگ سےگاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ غیرملکی زخمی ہوا، گولی لگنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -