تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

پشاور: شمالی وزیرستان میں  پاک افغان سرحد پر  قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 32 سالہ سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی  جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں واقع پاک افغان بارڈر پر سرحدپار سےدہشت گردوں نے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

چیک پوسٹ پر تعینات مستعدد جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور بھرپور مؤثر جواب دے کر انہیں پسپا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں32سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوئے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان متعددبارپاک افغان مؤثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھا چکاہے جبکہ افغان سرزمین دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کی مذمت بھی کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو باجوڑمیں سرحد پار سے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔ مستعدد جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دے کر دہشت گردوں کو پسپا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان متعددبارافغان حکام کومؤثربارڈرمینجمنٹ کیلئے کہتا چلا آرہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنےکی کئی بار مذمت کی گئی ہے۔

اس سے چند روز قبل پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل تھے۔

خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -