جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سندھ اسمبلی کے آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے سندھ اسمبلی کے اسٹاف آفیسر نبی بخش لغاری کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکو جب اسٹاف آفیسر سندھ اسمبلی نبی بخش لغاری کو لوٹنے آئے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے نبی بخش لغاری محفوط رہے۔ پولیس اور شہریوں نے موقع پر دو ڈکیتوں کو اسلحے سمیت پکڑ لیا۔

- Advertisement -

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے کنٹرول کرنے میں تاحال ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ: کراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

یاد رہے کہ 4 جنوری کو ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس سندھ کے افسر کو لوٹ لیا تھا۔ متاثرہ افسر محمد صالح نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ میں گورنر ہاوس یوٹیلیٹی اسٹورز کا انچارج ہوں، کل داؤد چورنگی کے قریب گاڑی روکی اور نماز کے لیے اترا، گاڑی میں میرے 3 بیٹے اور بیٹی بیٹھے ہوئے تھے۔

محمد صالح نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی کو تھپڑ مار کر موبائل چھین لیا اور وہ چیختی رہی، ون 5 پر دو بار فون کیا تو وہ کمپلین سننے آئے، مجھے کہا گیا کہ شکل دکھاؤ ملزم کی تو ہم گرفتار کریں۔

اس واقعے سے دو روز قبل جوہر آباد تھانے کی حدود میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔ آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان بھی لٹ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں