تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک سالہ ٹریول انفلوئنسر، جو ہزاروں ڈالر کماتا ہے

سوشل میڈیا کا کارنامہ، امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک سالہ بچہ ماہانہ ایک ہزار ڈالر کما رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برگس ڈیرنگٹن امریکا کی سولہ ریاستوں سمیت  دنیا کے کئی ممالک کا سفر کرچکے ہیں اور اس دوران اس بچے کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں جنہوں  نے  بے انتہا مقبولیت حاصل کرلی۔

بچے کی والدہ کا کہنا کہ برگس چودہ اکتوبر دو ہزار بیس کو پیدا ہوا اور یہ شاید دنیا کا سب سے کم عمر سفری انفلوئنسر ہے، جیسے ہی اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صلیبی جنگ میں استعمال ہونے والی قدیم وزنی تلوار دریافت (ویڈیو)

انہوں نے کہا کہ برگس کو انسٹا گرام پر ڈھائی لاکھ لائکس مل چکے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے برگس کو بے حد پسند کیے جانے پر اس کا بھی الگ اکاؤنٹ بنا دیا گیا اور تب ہمیں معلوم ہوا کہ اس عمر کا کوئی بھی یوٹیوبر اور انفلوئنسر ایسا نہیں جو  بہت سفر کرتا ہو۔

بچے کی اٹھائیس سالہ والدہ جیس ٹریول بلاگر ہیں اور وہ بھی آن لائن پیسے کما رہی ہیں تاہم اب ان کا ایک سالہ بیٹا بھی رقم کمانے لگا ہے، اب ان کے ساتھ سفر میں ان کا بیٹا برگس بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -