منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

آئی پی ایل کورونا کی زد میں اْگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: یو اے ای میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر کورونا کی زد میں آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں آئی پی ایل پر ایک بار پھر کورونا نے وار کیا، سن رائزر حیدرآباد کے سری لنکن آل راؤنڈر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

نتراجن اور آل راؤنڈر وجے شنکر سمیت ان سے قریبی رابطوں میں رہنے والے چھ کھلاڑیوں کو بھی آٗئسولیٹ کردیا گیا جو دبئی میں ہونے والے میچز میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کریں گے۔

- Advertisement -

تاہم سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ اب بھی دبئی انٹرنیشنل میڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ کے مطابق نٹراجن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ٹیم منیجر وجے کمار، فزیو تھراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹر انجنا وانن، لاجسٹکس منیجر تشار کھیڈکر اور نیٹ بولر پریاسامنی گنیشن قرنطینہ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں پانچ ماہ کی معطلی کے بعد اتوار کو دوبارہ شروع ہوا کیونکہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں