تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لبنان کی ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئیں

بیروت: لبنان کی وزیر داخلہ ریا الحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ریا الحسن کو عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزیر داخلہ ریاالحسن عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئی ہیں، وہ 2009 میں لبنان کی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔

ریا الحسن نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے یہ انتہائی اہم ذمہ داری انہیں سونپی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے لیکن مجھے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ایک خاتون ایسے اہم عہدے کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نو منتخب وزیر داخلہ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت فیوچر موومنٹ پارٹی کی رکن ہیں۔

ریا الحسن فیوچر مووومنٹ پارٹی کی 30 رکنی کابینہ میں شامل 4 خواتین میں سے ایک ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ لبنانی کابینہ میں اتنی تعداد میں خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

ریا الحسن بحیثیت وزیر داخلہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز کی انچارج ہوں گی اور ملکی صورت حال مستحکم رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی جو شام میں جاری جنگ اور عسکری گروہوں کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -