جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

خاتون اول کی مریم عفیفی کو دورہِ ترکی کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والی مریم عفیفی کو دورہ ‏ترکی کی دعوت دے دی۔

خاتون اول نے مریم عفیفی سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا اور ان کی جرات و بہادری پر مبارک باد ‏پیش کی اور انھیں ان کے میوزک آرکسٹرا کے ساتھ ترکی کے دورے کی دعوت دی۔

May be an image of 2 people and phone

حالیہ دنوں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مریم افیفی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو ‏میں مریم گرفتاری کے بعد مسکرا رہی تھی۔ دھماکوں، گولیوں اور گرفتاری کا خوف نڈر فلسطینی ‏دوشیزہ کے چہرے پر نظر نہ آیا۔

May be an image of 1 person and phone

جنگ زدہ ماحول میں بھی صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار مسکراتی لڑکی مریم افیفی دنیا کی ‏خوبصورت ترین حسیناؤں میں شامل ہوئی ہیں۔

سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر سے 100خوبصورت حسیناؤں کی نامزدگی کی گئی جس میں صارفین نے ‏فلسطینی لڑکی مریم افیفی کو حسین ترین قرار دیا۔ ‏

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں