اشتہار

نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آج نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، 48 فیصد کی رائےمیں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، کمیٹی معاشی اعدادوشمار کے جائزے کےبعد مانیٹری پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کااعلان کریں گے، موجودہ شرح سود22فیصد ہے۔

- Advertisement -

زیادہ تر معاشی ماہرین اور اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مرکزی بینک بائیس فیصد پر شرح سود کو برقرار رکھے گا جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے مرکزی بینک سو بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 48 فیصد کی رائےمیں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ 46 فیصد کی رائے میں شرح سود میں ایک فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 6 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 1 فیصد سے زائد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ سال مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ ایک آٹھ فیصد تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں