تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یکم محرم کو اسلامی سالِ نوکی چھٹی کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے یکم محرم کو اسلامی سالِ نو کی چھٹی کی منظوری دے دی، یہ چھٹی یو اے ای کے تمام وفاقی طرز کے اداروں پر لاگوہوگی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال 13ستمبر بروز جمعرات کو ملک میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر تعطیل ہوگی، اس موقع پر عالم ِ اسلام کو سالِ نو کی مبارک باد بھی دی گئی۔

محرم کے آغاز کا اعلان چاند کی رویت کے بعد ہوگا ، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند کی موجودہ پوزیشن کے مطابق پہلی محرم 13 ستمبر کو ہوگی۔ پہلی محرم کی چھٹی اور جمعہ اور ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیل کے بعد اتوار 16 ستمبر سے کام کا دوبارہ آغاز ہوگا یعنی متحدہ عرب امارات کے رہنے والے تین دن کی چھٹی منائیں گے ۔

کابینہ نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ راشد بن المکتوم کو سالِ نو کی آمد کی مبارک بعد دی اور ان کی صحت یابی اور کامرانی کے لیے دعا بھی کی۔

سالِ نو کی آمد کے اس موقع پر کابینہ نے ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کو، سپریم کونسل کے ممبران کو ، امارات کے حاکموں اور عوام کو ، عالم عرب اور عالمِ اسلام کو اسلامی سال1440 ہجری کے آغاز کی مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم سے کیا جاتا ہے ،یہ کلینڈر پیغمبر اسلام ﷺ کی مدینہ ہجرت کے واقعے سے آغاز ہوتا ہے ۔ پہلی محرم کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ یہ عالم اسلام کے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر بن خطابؓ کا یومِ شہادت بھی ہے، پاکستان میں طویل عرصے سے پہلی محرم کے موقع پر چھٹی کامطالبہ کیا جارہاہے۔

Comments

- Advertisement -