جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

مفت سولر ہوم سسٹم : بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر توانائی سندھ سید ناصر شاہ نے مفت سولر ہوم سسٹم کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا ورلڈ بینک کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں ،صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں شہری خدمات اور کاروباری سہولتوں کو بہتر کرنا ہے، کلک 5 سالہ منصوبہ ہے، جو مئی 2026 میں ختم ہوگا، کلک 230 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے جس کے 120 ملین ڈالرز جاری ہو چکے۔

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کو ایک سال یعنی جولائی 2026 تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی ، وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سولر پارک کے لئے مانجھند میں اراضی کا بندوبست کیا گیا ہے، این ٹی ڈی سی نے جون  2028 سے مانجھند سے بجلی ترسیل کا عزم کیا ہے۔

- Advertisement -

ناصر حسین شاہ کے الیکٹرک کیلئے سولر پارک کے 2 مقامات پر اراضی کے بندوبست کا کام شروع ہے،19 سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن اس ماہ شروع ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سولر ہوم سسٹم کی ایک لاکھ کٹس کی پہلی کھیپ کل کراچی پہنچی ہے، مزید ایک لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی خریداری کا کنٹریٹ دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ پانی اور زراعت کے منصوبے 292 ملین ڈالرز سے شروع کی گئے ہیں ، وزرا بھی تک 102 ملین ڈالرز جاری ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں