تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مچھلی مفید نہیں رہی؟ نقصانات سامنے آگئے

موسم سرما کے آتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، صحت پر بے شمار فوائد کے حصول کے سبب طبی ماہرین کی جانب سے بھی مچھلی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کردیا۔

ماہرین غذائیت کے مطابق سفید گوشت میں شمار کی جانے والی مچھلی میں پروٹین، آیوڈین، سلینیم، زنک، وٹامن جیسے مفید اجزا پائے جاتے ہیں اور اسے دماغ کی غذا بھی قرار دیا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق مچھلی اومیگا 3 جیسے بنیادی اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، ایک ہفتے میں کم سے کم دو بار مچھلی ضرور کھانی چاہیے جبکہ ایک بار کھال سمیت اور دو سے تین بار کھال کے بغیر کھانا مفید ہے۔

مچھلی کی کھال میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، مچھلی کی کھال دل کی بیماریوں، کینسر اور فالج اٹیک سے بھی بچاتی ہے، وٹامن ڈی کے حصول کے لیے بھی مچھلی کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق جہاں مچھلی کھانا مفید ہے وہیں مچھلی کے زیادہ استعمال کے سبب صحت پر نقصانات بھی آسکتے ہیں۔

مچھلی کھانے کے نقصانات کیا ہیں؟

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سمندر اور دریاؤں میں دن بہ دن گندگی بڑھتی جا رہی ہے، اسی لیے اب مچھلی کھانے یا اس کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں افادیت پر اثر پڑا ہے۔

نیوٹریشنسٹس کے مطابق ہر غذا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پہلے برسوں کے مقابلے میں اب مچھلی پہلے جیسی مفید نہیں رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی لیے اگر مچھلی ہفتے میں دو سے تین بار 3 سے 4 مہینوں کے لیے استعمال کر لی جائے تو اس کے نقصانات کم اور فوائد زیادہ ہیں جبکہ اگر یہی مچھلی سالہا سال کھائی جائے تو اس کے صحت پر نقصانات آ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -