اشتہار

کیا آپ کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ان عام غذائیوں سے واقف ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولیسٹرول ایک مومی چربی جیسا مادہ ہے جس کی آپ کے جسم کو صحیح مقدار میں اچھی صحت کے لئے ضرورت ہوتی ہےاس کی غیر صحت مند سطح ہائی بلڈ کولیسٹرول نامی حالت کا باعث بن سکتی ہے

خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی اعلی سطح آپ کی خون کی شریانوں میں چربی دار ذخائر کی تعمیر کا سبب بنتی ہے اس سے دل کا دورہ، فالج یا صحت کے دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیند نہیں آتی؟ تو یہ انوکھا طریقہ آزما کر دیکھیں

- Advertisement -

مگرچند گھریلو ٹوٹکوں سے اس بیماری سے چھٹکارا ممکن ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

لہسن
لہسن کی بو بہت سے لوگوں کو پسند نہیں ہوتی لیکن یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی بہت موثر ہوتی ہے، یہ کئی دواؤں کی خصوصیات سے بھی بھرا ہوا ہے لہسن اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے مشہور ہے لہسن میں ایلیسن پلانٹ کا ایک طاقتور جز ہے مطالعے کے مطابق، لہسن خراب اس کی سطح کو کنٹرول کرنے اور مجموعی صحت کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے۔

سونف

سونف کو ہم بطور ماؤتھ فریشنر استعمال کرتے ہیں مگر بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ یہ خراب کولسیٹرول کو کم کرنے میں کارگر ہوتا ہے، اس کے لئے آپ رات کے وقت ایک گلاس پانی میں سونف ڈال کر بھگودیں اور صبح اسے چھان کر پی لیں۔

ادرک

ادرک ہمارے ہاضمے کو درست رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے آپ اسے کچا یا ہربل چائے کی شکل میں استعمال کرسکتے ہین، یہ رگوں میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں موثر ہے۔

ہلدی کا استعمال

ہم اپنے کھانوں میں ہلدی کا استعمال ذائقے دار اور بہتر بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں یہ کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ہلدی کا بہتر استعمال کرنے کے لئے اسے نیم گرم دودھ میں ڈال کر سکتے ہیں جس کا فائدہ آپ کو چند دنوں میں ہی نظر آجائے گا۔

آملے کا استعمال

آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی مدد سے کولیسٹرول کی سطح کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے اس کے لئے دن میں دو آملے کھانا کافی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں