پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کراچی میں زیرتعمیرعمارت کی لفٹ گرگئی،5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں زیر تعمیرعمارت میں لفٹ گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیرتعمیرعمارت میں تعمیراتی لفٹ گرگئی، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے فوراً بعد کی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے  مزدور زمین پر  پڑے ہوئے ہیں، درد ناک مناظر کے سبب ویڈیو یہاں شیئر نہیں کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ تعمیراتی لفٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، مزدور زیرتعمیرعمارت میں شیشہ لگانے میں مصروف تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بوٹ بیسن میں زیرتعمیر عمارت میں لفٹ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمارت کی تعمیرکی کوالٹی کو کون مانیٹرکررہا تھا، کوئی زخمی ہے تو فوری علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کراچی: ملیرجعفرطیارمیں 3منزلہ عمارت گرگئی‘ 4 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 فروری کو کراچی کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں