تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اسلحے کے ساتھ عدالت میں داخلے کی کوشش ناکام، 5 گرفتار

لاہور: سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے سیشن کورٹ میں مبینہ دہشت گردی کے واقعے کو ناکام بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ججز گیٹ سے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کا ناکام بناتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی انچارج سیشن کورٹ انسپکٹر مبشر اعوان نے بتایا کہ ملزمان کی آج ایک کیس میں پیشی تھی ، پیشی کے موقع ملزمان اسلحہ لیکر عدالت آئے تھے اور ججز گیٹ سے سیشن عدالت میں داخلےکی کوشش کر رہے تھے، ملزمان میں محمد عادل، ناصر، زاہدشاہ، شاہ حیدر اور محمد فیصل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور مارا گیا

سیکیورٹی انچارج کے مطابق گرفتار ملزمان سے تین رائفلیں،6میگزین،2پستول اور 45گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئیں ہے۔

Comments

- Advertisement -