بیت المقدس: غزہ پر اسرائیل کی خوفناک بمباری سے خوف کا شکار ہوکر ننھا فلسطینی بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ تمیم داؤد نامی بچہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا، یہ ان شہدا میں شامل ہے جو اسرائیلی بربریت میں جاں بحق ہوئے، صہیونی فورسز کی کارروائیوں میں چالیس سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔
داؤد تمیم کی والدہ نے مقامی میڈیا کو اپنی درد ناک داستان سنائی کہ میرے پانچ سالہ بیٹے کا علاج بہتر چل رہا تھا اور وہ بحالی کی جانب گامزن تھا وہ اسکول جا رہا تا کہ اس پر گھبراہٹ کا حملہ ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ داؤد کا دل خوف برداشت نہیں کرسکتا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


