تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوران پرواز طیارے کی نشستیں کس قدر خطرناک ہوسکتی ہیں؟ ایئرہوسٹس نے بتادیا

نیویارک: ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت طیارے کے مسافروں کو نشستیں سیدھی کرنے کا کیوں کہا جاتا ہے اور ایسا نہ کرنے پرنتیجہ کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے؟ ایئرہوسٹس نے ویڈیو شیئر کرکے تفصیلات بتادیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیملانی نامی ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ سیٹ اوپر نہ کرنا زندگی اور موت کا مسئلہ بن سکتا ہے، چنانچہ مسافروں کو جہاز کے عملے کی اس بات کو رد نہیں کرنا چاہیے اور جب انہیں سیٹیں اوپر کرنے کو کہا جائے تو فوراً سیٹیں اوپر کرلینی چاہئیں۔

ایئرہوسٹس نے بتایا کہ اگر ہوائی جہاز میں کوئی ایمرجنسی ہوجائے، مثال کے طور پر آتشزگی ہی ہوجائے یا جہاز پانی میں اتر جائے تو مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے نکلتا ہوتا ہے، ایسے میں اگر آپ کی سیٹ ہنوز پیچھے کی طرف جھکی ہوئی ہے تو یہ آپ کے پیچھے والی نشستوں پر بیٹھے مسافروں کے باہر نکلنے میں رکاوٹ بنے گی اور ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

کیٹ نے کہا کہ ایسی ایمرجنسی کی صورت میں سیکنڈز بھی انتہائی اہم ہوتے ہیں اور جو مسافر چند سیکنڈ کے لیے نشست سے دیر سے اٹھے اور باہر نہ نکل پائے اس کی زندگی جاسکتی ہے۔

ایئرہوسٹس نے کہا کہ نشستیں ہی نہیں بلکہ مسافروں کو اپنی ’ٹرے ٹیبل‘ بھی بند رکھنی چاہیے اور صرف ضرورت کے وقت ہی کھولنی چاہیے کیونکہ یہ خود ان کے جہاز سے باہر نکلنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

@katkamalani

Please don’t be this person… #travelhacks #traveltips #tipsandtricks #didyouknow #shadowandbone

♬ Act 2: In the Hall of the Mountain King – Edvard Grieg

Comments

- Advertisement -