پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پروازیں منسوخ؛ ٹکٹوں کی رقم سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے مسافروں ‏کے لئے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائن، امارات ایئر لائن ، ‏اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کر دیے۔

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ مسافروں کو رہائش کھانے اور مالی ‏نقصان کی صورت میں تکلیف اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ائیر لائنز پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش ‏کی سہولت کو یقینی بنائیں، مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی اور ہونے والے نقصانات کے ‏ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے ‏

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کو آگئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل ‏کرنے کی مہلت دی ہے بصورت دیگر سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی ‏کاروائی کا حق رکھتی ہے۔

حکومت نے نجی ائیرلائنز کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیا ‏‏ہے۔حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک ‏میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد ‏‏کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏

سی ای او پی ائی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان دوحہ کیلئے کل سے 4بوئنگ 777 پروازیں چلائےگا ‏‏‏اور اگلے 2دن میں مزید 2 پروازیں دوحہ روانہ ہوں گی۔

سی ای او نے کہا کہ دیارغیر میں ہم وطنوں کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ‏‏‏بھرپور مدد کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں