تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کو آگئی

کراچی: حکومت نے نجی ائیرلائنز کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک ‏میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏

سی ای او پی ائی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان دوحہ کیلئے کل سے 4بوئنگ 777 پروازیں چلائےگا ‏اور اگلے 2دن میں مزید 2 پروازیں دوحہ روانہ ہوں گی۔

سی ای او نے کہا کہ دیارغیر میں ہم وطنوں کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ‏بھرپور مدد کی جائے گی۔

غیرملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں سے ناروا سلوک، دیگرممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے

قومی ایئرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کر ‏لیے ہیں اور پھنسے ہونے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ‏ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے مسافروں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور ٹکٹس ‏بھی ریٹرن نہیں کررہے ، زیادہ ترمسافروں کو کنکٹنگ پروازوں سے امریکا سے پاکستان براستہ دوحہ ‏پہنچنا تھا۔

ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ترکی سے پاکستان پہنچنے والے مسافر بری طرح پھنس گئے ، قطر ‏ایئرویز،ترکش ایئرلائن ودیگرایئرلائنز نے پروازیں اچانک منسوخ کردیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں